وزیر اعظم کی زیر صدارت سانحہ کوئٹہ مچھ پر اہم اجلاس، کوئٹہ روانگی کا فیصلہ نہ ہوسکا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی زیر صدارت سانحہ کوئٹہ مچھ پر اہم اجلاس، کوئٹہ روانگی کا فیصلہ نہ ہوسکا
وزیر اعظم کی زیر صدارت سانحہ کوئٹہ مچھ پر اہم اجلاس، کوئٹہ روانگی کا فیصلہ نہ ہوسکا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینئر وفاقی وزراء کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں ملکی سیاسی و سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ واضح رہے کہ وزیر اعظم کے دورہ کوئٹہ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سینئر وفاقی وزراء کے اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے سانحہ کوئٹہ مچھ کے حوالے سے بریفنگ دی تاہم اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ مچھ کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

اجلاس میں حکومتی قواعد کے مطابق متاثرین کی مالی امداد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت جاری کیں کہ وزارت داخلہ مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے لیے مستقل حل نکالے۔تاکہ دوبارہ ایسا واقعہ رونما نہ ہوسکے۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری کے تحفظ کے لیے خصوصی سیکورٹی نظام بنایا جائے۔انہیں ہر طرح سے سیکورٹی فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن ملکی ترقی کی ضمانت ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں سینیٹ انتخابات پر مشاورت کی گئی اور مثبت معاشی اعشاریوں پر بھی اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: جتنے مرضی جلسے کرلیں این آر او نہیں ملے گا، وزیر اعظم کا اپوزیشن کو پیغام

Related Posts