علیزے شاہ نے بولڈ لباس پہن لیا، نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علیزے شاہ نے بولڈ لباس پہن لیا، نئی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
علیزے شاہ نے بولڈ لباس پہن لیا، نئی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے بولڈ لباس پہن کر نئی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق ایک موبائل فون کی افتتاحی تقریب میں فیروز خان کے ہمراہ بنائی گئی ویڈیو میں علیزے شاہ کو ایک ڈھیلی ڈھالی شرٹ پہنے دیکھا گیا جو مداحوں کو بے حد بولڈ اور حیا سوز محسوس ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکارہ علیزے شاہ پر قبل ازیں بھی بہت مرتبہ لباس کے حوالے سے تنقید کی جاچکی ہے۔ پہلی بار ایک میوزک ویڈیو بناتے ہوئے بھی علیزے کو بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس میں انہوں نے گانا گایا تھا۔ 

علیزے شاہ نے مختلف برانڈز کے کمرشلز میں ایک چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے اپنا کیرئیر شروع کیا تھا جو حالیہ ٹی وی سیریلز میں مرکزی کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آتی ہیں۔

میرا دل، میرا دشمن، جو تو چاہے اور عہدِ وفا کے علاوہ اداکارہ علیزے شاہ نے تانا بانا نامی ڈرامہ سیریل میں بھی اہم کردار ادا کرکے مداحوں سے خوب داد سمیٹی، تاہم تصاویر کے باعث انہی اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ نے کہا کہ مجھے گلوکاری کا شوق اپنے بھائی کو دیکھ کر پیدا ہوا۔

اس بات کا انکشاف اداکارہ اور گلوکارہ علیزے شاہ نے عیدالفطر کے موقع پر ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ علیزے شاہ کے انٹرویو کی ویڈیو مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: گلوکاری کا شوق اپنے بھائی کو دیکھ کر پیدا ہوا، علیزے شاہ کا انکشاف

Related Posts