ڈیجیٹل پلیٹ فارم بہت سے اداکاروں کیلئے گیم چینجر ثابت ہوا۔اکشے کمار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا اداکار کون ہے؟
بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا اداکار کون ہے؟

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے  مشہورومعروف اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم بہت سے اداکاروں کیلئے انتہائی اہم اور گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے کھلاڑیوں کے کھلاڑی اکشے کمار نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر گفتگو کرتے ہوئے متعدد ایکٹرز کی زندگی میں بڑی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے متعلق گفتگو کے دوران اپنی نئی فلم بیل باٹم کی تشہیر میں مصروف اکشے کمار نے کہا کہ او ٹی ٹی بہت سے اداکاروں اور فنکاروں کیلئے گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔

گفتگو کے دوران اکشے کمار نے کہا کہ او ٹی ٹی ان اداکاروں اور فنکاروں کیلئے گیم چینجر ہے جنہیں میں کیریکٹر ایکٹر کہتا ہوں جبکہ کورونا کے دوران فلمی صنعت او ٹی ٹی کی طرف چلی گئی۔

معروف اداکار اکشے کمار نے کہا کہ جس بات کو 3 سال لگنے تھے وہ ڈیڑھ سال میں ہو گئی اور اب لگتا ہے کہ چیزیں اور تیزی سے تبدیل ہوں گی۔ اداکاروں کو نیا پلیٹ فارم ملا اور وہ بے حد مصروف ہیں۔

اکشے کمار نے کہا کہ اگر آج آپ کسی کیریکٹر ایکٹر کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہیں تو تاریخ نہیں ملتی کیونکہ وہ مصروف ہوتا ہے۔ ایسے بہت سے لوگ ہیں جنہیں میں جانتا ہوں اور نام لے سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج کل بڑے سے بڑے اداکار سے فلم کیلئے وقت لیا جاسکتا ہے لیکن کیریکٹر ایکٹرز سے نہیں۔ فلمی انڈسٹری کو بھی زیادہ جمہوریت پسند ہونا پڑا جس سے نئی تبدیلیاں آئیں۔

کیریکٹر ایکٹرز کے متعلق اکشے کمار نے مزید کہا کہ اگر کوئی بڑا اداکار دستیاب نہ ہو تو پروڈیوسرز اس کی جگہ کوئی اور فنکار آسانی سے تلاش کر لیتے ہیں۔ ایک اچھا بندہ نہ ملے تو دوسرا پکڑ لو۔

ان کا کہنا تھا کہ فلمی دنیا میں نام و نمود اور شہرت کا کوئی مطلب نہیں ہے اگر آپ معیاری اسکرپٹس پر توجہ نہ دیں جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے فلمی انڈسٹری میں انقلاب آچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان نئی ٹیلی فلم میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کردار ادا کریں گی

Related Posts