حکومت کو ملک کی تباہ حال معیشت بحال کرنے کیلئے وقت چاہئے۔احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احسن اقبال نے قبل از وقت عام انتخابات کے امکان کو مسترد کردیا
احسن اقبال نے قبل از وقت عام انتخابات کے امکان کو مسترد کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کو ملک کی تباہ حال معیشت بحال کرنے کیلئے وقت چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نارووال کے علاقے قلعہ احمد آباد میں نادرا سینٹر کے افتتاح کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان انتشار اور افراتفری کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں دہشتگردی پی ٹی آئی حکومت نے گھسائی۔احسن اقبال

گفتگو کے دوران وزیرِ منصوبہ بندی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دورِ حکومت میں ملکی معیشت تباہ کردی۔ انہوں نے 2 صوبوں میں اپنی ہی پارٹی کی حکومت کو خود ہی ختم کردیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی پی ٹی آئی حکومت نے گھسائی ہے، ٹی ٹی پی سے بات چیت بھی عمران خان کے دور میں ہوئی۔

گزشتہ برس دسمبر کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی سے نہ صرف مذاکرات پی ٹی آئی دور میں ہوئے بلکہ خیبر پختونخوا میں داخلہ بھی اسی دور میں دیا گیا۔

Related Posts