اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری مذاکرات پراتفاق ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کی امید بڑھنے لگی ہے، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ دونوں کے درمیان مذاکرات 7 سال بعد بحال ہو رہے ہیں، جو 23 فروری کو واشنگٹن میں ہوں گے، مذاکرات میں وزیر تجارت سید نوید قمر پاکستانی وفد کی قیادت جبکہ امریکی وفد کی قیادت یو ایس ٹی آر کیتھرائن تائی کریں گے۔
نیپال کا ملک میں تمام کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ ویب سائٹس بلاک کرنیکا حکم
دوسری جانب ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرے کا سامنا ہے، اگلے دو سال تک پاکستان کو خوراک کی کمی، سائبر سیکیورٹی، مہنگائی اور معاشی بحران کے خطرات درپیش ہونگے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام کے ساتھ ساتھ خوراک اور قرضوں کے بحران کا سامنا ہے، خطے کے ممالک آبی وسائل کو علاقائی تنازعات میں بطور ہتھیار بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے 8 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی زمین تباہ ہوئی، اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔