اسلام آباد، آزاد کشمیر کے ایڈہاک سرکاری ملازمین کا دھرنا دوسرے روز میں داخل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، آزاد کشمیر کے ایڈہاک سرکاری ملازمین کا دھرنا دوسرے روز میں داخل
اسلام آباد، آزاد کشمیر کے ایڈہاک سرکاری ملازمین کا دھرنا دوسرے روز میں داخل

اسلام آباد میں آزاد کشمیر سے آئے ہوئے ایڈہاک سرکاری ملازمین کا دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا جو سیکٹر ایف 6 میں جاری ہے۔ مظاہرین میں نوجوان، بچے اور خواتین شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر سے آئے ہوئے ایڈہاک ملازمین  کا کہنا ہے کہ 2021 کا ایکٹ معطل کردیا گیا جس کے باعث ہمیں مختلف محکموں سے نکالا جارہا ہے۔ ہم 4 ہزار 300 ملازمین میں خواتین بھی شامل ہیں۔ آزاد کشمیر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملکی ترقی کیلئے نبئ اکرم ﷺ کی پیروی کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے حق کی خاطر احتجاج کرنے کیلئے اسلام آباد میں آئے۔ وزیر اعظم نے مختلف میڈیکل آفیسرز، لیکچررز، ٹیچرز اور مختلف محکموں میں تعینات ملازمین کو نااہل قرار دیتے ہوئے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہماری ڈگریاں اصلی ہیں جو چیک کرائی جاسکتی ہیں۔ ہم طویل عرصے سے ملازمت کر رہے ہیں۔ روزگار نہ چھینا جائے۔ اپنے گھروں سے درجنوں کلومیٹر دور دراز کے علاقوں میں ڈیوٹی کرتے ہیں۔ پھر ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں ہوتا ہے؟

بعض مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی حکومت ہماری جگہ اپنے لوگوں کو نوکریاں دینے کا پروگرام بنا چکی ہے جو ہم نہیں ہونے دیں گے۔ جب تک ہمارا حق نہیں ملتا، آزاد کشمیر واپس نہیں جائیں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ 2021 والا ایکٹ بحال کرکے ملازمتوں پر مستقل کیا جائے۔ 

Related Posts