کراچی:نارتھ ناظم آباد کے نجی اسکول میں 4سالہ بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی کا مقدمہ درج کرکے ملزم گرفتارکو کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں تیموریہ تھانے میں درج کیا گیا ہے جبکہ بچے کی نشاندہی پر اسکول چوکیدار کے بیٹے سمیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق 29 اگست کو بیٹا اسکول کے اندر گیند لینے گیا تو چوکیدار کے بیٹے نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی تھی۔پولیس نے بتایا کہ بچے کا میڈیکل کرایا گیا ہے جس میں بدفعلی کی تصدیق ہوئی ہے۔
متاثرہ بچے کے والدنے بتایاکہ وہ اسکول کے قریب کرائے کے گھر میں رہتے ہیں، میرا بیٹا دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔والد کے مطابق اسی دوران گیند اسکول کے اندر گئی تو بیٹا لینے اندر چلا گیا جہاں اسکول چوکیدار کے بیٹے نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ سرجانی ٹائون پولیس نے سات سالہ بچے سے بدفعلی میں ملوث 65 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا تھا ، مدعی نے ملزم کی جانب سے مقدمہ واپس لینے کیلئے دباؤ کاانکشاف بھی کردیا۔
مزید پڑھیں:پولیس کی ابراہیم حیدری میں کارروائی، نو عمر ملزمان کا گروہ گرفتار