پنجگور میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، کیپٹن شہید، 2 جوان زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجگور میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، کیپٹن شہید، 2 جوان زخمی
پنجگور میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، کیپٹن شہید، 2 جوان زخمی

پنجگور : صوبہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے جس کے نتیجے میں کیپٹن کاشف شہید  ہو گئے ہیں جبکہ دھماکے میں دو جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے شہر پنجگور کے ضلع گچک کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

ترجمان آئی ایس پر آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو علاج معالجے کےلیے خضدار منتقل کردیا گیا تھا۔

یاد رہے گزشتہ ماہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں بھی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی تھی، جس کے نتیجے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ترکی اور پاکستان کا صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مشترکہ ٹی وی سیریز بنانے کا اعلان

Related Posts