وحدت کالونی میں گھر میں آتشزدگی، 3بچوں سمیت 4افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وحدت کالونی میں گھر میں آتشزدگی، 3بچوں سمیت 4افراد جاں بحق
وحدت کالونی میں گھر میں آتشزدگی، 3بچوں سمیت 4افراد جاں بحق

لاہور: وحدت کالونی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، گھر میں آتشزدگی سے3بچوں سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ظفر اسٹریٹ شاہد کالونی لاہورکے رہائشی چوہدری احسان کے گھر گیس ہیٹر کی وجہ سے آگ لگ گئی،آگ لگنے کی وجہ سے چوہدری احسان کی ساس رخسانہ جن کی عمر 45/50 سال بتائی گئی ہے جھلس گئیں۔

جبکہ چوہدری احسان کا بیٹا عبدالحادی اور 2 بیٹیاں حورین اور بریرہ بری طرح جھلس گئے،زخمیوں کو قریبی جناح اسپتال لایا گیا مگر چاروں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے وحدت کالونی کے گھر میں آتشزدگی سے بچوں سمیت 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ افسوسناک واقعے پر دلی رنج ہوا، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

Related Posts