سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران 979نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 275نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ
سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 275نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 14 مریض زندگی کی باز ی ہار گئے جبکہ 979 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور314افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12599 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 979نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ سندھ میں ابتک کورونا کے 1773517ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور 153051 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات کو مزید 314مریض صحتیاب ہو ئے اور اس طرح صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 141760 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 14 مریض انتقال کرگئے اس طرح انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2718 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت 8573 مریض زیر علاج ہیں جن میں 8149 مریض گھروں میں، 5 آئیسولیشن سینٹرز میں اور419مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 339 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 36مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کے 979 کورونا کیسز میں سے 789 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی میں 311، ضلع جنوبی222، ضلع وسطی 89،کورنگی 74، ملیر 70 اور ضلع غربی میں سے 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح حیدرآباد74، گھوٹکی اور جامشورو7-7،سانگھڑ اور ٹنڈومحمد خان6-6، سکھر اورٹھٹہج5-5، لاڑکانہ اور شہید بینظیرآباد4-4،بدین اور عمرکوٹ2-2،دادو، جیکب آباد، قمبر، کشمور اور نوشہروفیروز میں سے1-1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

Related Posts