نیوزی لینڈ، قومی اسکواڈ کے 42اراکین کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج منفی نکلے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ، قومی اسکواڈ کے 42اراکین کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج منفی نکلے
نیوزی لینڈ، قومی اسکواڈ کے 42اراکین کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج منفی نکلے

آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ اسکواڈ کے 42 اراکین کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج منفی نکلے ہیں جبکہ 4 اراکین کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کی قیادت میں قومی  ٹیم دورۂ نیوزی لینڈ کے دوران کرکٹ سیریز کھیلنے سے قبل آئسولیشن میں وقت گزار رہی ہے۔ اس دوران تیسری بار قومی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ ہوئے جس کے زیادہ تر نتائج منفی نکلے ہیں۔

قومی اسکواڈ کے 42 اراکین کورونا سے محفوظ نکلے تاہم 4 اراکین کے نتائج کیلئے انتظار جاری ہے۔ قومی اسکواڈ کو تاحال ٹریننگ کی اجازت نہیں مل سکی۔کھلاڑیوں کو کورونا وائرس ایس او پیز کی سختی سے پابندی کرنی پڑ رہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کے ایک اور ممبر کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہوگئی تھی، متاثرہ رکن کے علاوہ دوسرے ممبروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آئیں۔

قومی اسکواڈ کا تیسرا کورونا وائرس ٹیسٹ 30 نومبر کو نیوزی لینڈ میں ہوا اور وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر قومی اسکواڈ کی تربیت پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کاایک اور رکن کورونا کا شکار

Related Posts