کراچی:کراچی گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں فراہم کرنے والی کمپنی الحاج بس کے جنرل منیجر مارکیٹنگ شکور احمد خان کاکہنا ہے کہ کراچی کی بسیں لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں چلنے والی بسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ جدید ہیں۔
شکور احمد خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے درآمد کردہ بسیں یورو تھری معیار کی ہیں۔ 18 میٹر لمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں۔ کھڑے ہوکر اور نشستوں پر بیک وقت 150 افراد سفر کرسکیں گے، زیادہ رش کی صورت میں 190 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔بسوں میں معذور افراد کے لیے جگہ خصوصی ہے اور خودکار ریمپ نصب ہے۔ ہر بس میں دو وہیل چیئرز کی جگہ مخصوص ہے۔
مزید پڑھیں:کویتی حکام کا پاکستانی ایئر لائنز کو آپریشن کی اجازت دینے سے انکار