اسلام آباد میں 4 سالہ ائیرپورٹ کی برقی سیڑھیوں سے گر کر بری طرح زخمی ہو گئی جسے پمز ہسپتال بھیجا گیا، تاہم بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ آج صبح کے وقت پیش آیا۔ 4 سال بچی 9 بج کر 19 منٹ پر ائیرپورٹ کے لیول 3 سے لیول 1 پر گری۔
بچی کو سی اے اے ایمبولینس پر پہلے ٹراما سینٹر جبکہ بعد میں پمز ہسپتال بھیج دیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بچی اپنی ماں کے پاس تھی جس کے ہاتھوں سے پھسل کر گر گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں عنایا نامی بچی کو شدید زخمی حالت میں لایا گیا۔ ترجمان پمز ہسپتال کے مطابق عنایا کو بچوں کے ایمرجنسی وارڈ میں شفٹ کیا گیا، تاہم اسے بچایا نہ جاسکا۔
ترجمان پمز ہسپتال کے مطابق بچی اسلام آباد ائیرپورٹ کی برقی سیڑھیوں سے 12 فٹ کی بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگئی تھی۔ 4 سالہ کمسن بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے قومی ادارہ برائے صحتِ اطفال (این آئی سی ایچ) میں آتشزدگی سے نومولود بچی کے انتقال پر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 4 روز قبل اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ میں نے آج سہ پہر کے وقت این آئی سی ایچ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں اقراء نامی نوزائدہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
مزید پڑھیں: خرم شیر زمان کا بچی کے انتقال پر تحقیقات کا مطالبہ