اگلی ساؤتھ ایشین گیمز پاکستان میں منعقد ہوں گی۔سیکریٹری اطلاعات اکبر درّانی کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساؤتھ ایشین گیمز کا اگلا ایڈیشن پاکستان میں منعقد کیا جائے گا۔ سیکریٹری اطلاعات
ساؤتھ ایشین گیمز کا اگلا ایڈیشن پاکستان میں منعقد کیا جائے گا۔ سیکریٹری اطلاعات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درّانی نے اعلان کیا ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز کا اگلا ایڈیشن پاکستان میں منعقد کیا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز انٹر بورڈ اسپورٹس گالا (برائے مرد حضرات ) 2020ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات  اکبر حسین درانی نے کہا کہ اگلی ساؤتھ ایشین گیمز پاکستان میں ہوں گی۔

اگلی ساؤتھ ایشین گیمز کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے وفاقی  سیکریٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے کہا کہ گیمز کے شایانِ شان  انعقاد کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

سیکریٹری اطلاعات اکبر حسین درانی نے کہا کہ پاکستان میں متنوع ثقافتیں اپنا وجود رکھتی ہیں جبکہ ہمارے چاروں صوبوں میں نوجوان طبقے کی بڑی تعداد ہے جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لوگ کھیلوں میں اچھا ٹیلنٹ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان طبقہ کھیلوں کے میدان میں کسی بھی وقت کوئی بھی نمایاں کامیابی حاصل کرسکتا ہے جس سے پوری دنیا خوب واقف ہے۔ 

Related Posts