لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی جس سے 2 پاکستانی شہری زخمی ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج کے مسلح دستوں نے گزشتہ شب دیر گئے سیزفائر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کے قریب چرکوٹ اور شکر گڑھ سیکٹرز میں فائرنگ کی گئی۔

پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج نے جانتے بوجھتے شہری آبادی کو نشنہ بنایا چرکوٹ سیکٹر میں فائرنگ کے باعث 35 سالہ شہری زخمی ہوگیا۔معصوم شہری سیرین ولیج کا رہنے والا ہے جبکہ شکر گڑھ سیکٹر میں بھی 57 سالہ بزرگ شہری زخمی ہوگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 57 سالہ بزرگ شہری ننگال گاؤں کا رہنے والا ہے جسے فائرنگ کے باعث گہرے زخم آئے جس کے بعد دونوں افراد کو فائرنگ کی رینج سے دور لے جایا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ 

Related Posts