زلفی بخاری نے لندن اور مانچسٹر کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زلفی بخاری نے لندن اور مانچسٹر کے لیے پروازوں کے لیے شیڈول جاری کردیا
زلفی بخاری نے لندن اور مانچسٹر کے لیے پروازوں کے لیے شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے لندن اور مانچسٹر کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔

معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ 7 خصوصی پروازیں اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر جائیں گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن 2 اپریل سے 8 اپریل تک جاری رہے گا انہوں نے کہا ہے کہ یہ آپریشن خصوصی طور پر برطانوی نژاد پاکستانیوں کے لیے شروع کیا گیا تاکہ وہ آسانی سے لندن اور مانچسٹر واپس پہنچ سکیں۔

یاد رہے کورونا کی تیسری لہرکا موجب بننے والے ملک برطانیہ نے پاکستان کو ہی گذشتہ روز ریڈ لسٹ میں شامل کردیا تھا، جس کے بعد 9 اپریل سے پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کو 10 دن ہوٹل میں قرنطینہ کرناہوگا۔

برطانوی حکومت کے مطابق ہوٹل میں قرنطینہ کے اخراجات مسافر خود ادا کریں گے جس کے تحت مسافروں کو ہوٹل قرنطینہ کے تقریباً 1700 پاؤنڈ ادا کرنے ہوں گے۔

Related Posts