جاپان کی 500 آئی ٹی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔زلفی بخاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ring road scandal, Zulfi Bukhari's possibility of fleeing the country

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ 500 سے زائد جاپانی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے پاکستان میں جاپانی سفیر کینوری مٹسوڈا سے ملاقات کی جس کے دوران جاپان میں پاکستانی انجینئرز کی برآمدات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، بعد ازاں ایک ویڈیو کانفرنس میں بھی ہوئی جس میں جاپانی آئی ٹی کمپنیاں بھی شریک تھیں۔

وزارتِ خارجہ، وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی، پاکستان سافٹ وئیر ہاؤس ایسوسی ایشن اور پاک جاپان سفارت خانے بھی میٹنگ میں شریک ہوئے۔ اس موقعے پر جاپانی آئی ٹی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ جاپان میں آئی ٹی انجینئرز کی قلت پریشان کن ہے جبکہ 2030ء تک جاپان کو 8 لاکھ انجینئرز کی قلت کا سامنا ہوگا۔

جاپانی آئی ٹی ایسوسی ایشن نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال پر قابو پانے کے بعد 500 سے زائد آئی ٹی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔ اس موقعے پر جاپانی سفیر نے زلفی بخاری کو 100 جاپانی کمپنیوں کے بارے میں بتایا جو پاک جاپان اسکلڈ ورک فورس ایگریمنٹ کے تحت رابطہ کرچکی ہیں۔

مذکورہ کمپنیوں میں جاپان کی این ای سی کارپوریشن، میک، سینکیو اور اوریکس جاپان شامل ہیں۔ اس موقعے پر معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان افرادی قوت کیلئے اپنی استعداد میں اضافہ کر رہا ہے اور ہم مشرقِ وسطیٰ کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کو بھی افرادی قوت مہیا کریں گے۔

معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ ہماری وزارت جنوبی کوریا، جرمنی اور جاپان سے مسلسل رابطے میں ہے اور جاپان کو افرادی قوت مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ زلفی بخاری نے آئندہ برس دورۂ جاپان کا ارادہ بھی ظاہر کیا جس سے پاک جاپان تعلقات نئے دور میں داخل ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم جلسے کی تصاویر متنازعہ قرار، زلفی بخاری نے پول کھول دیا

Related Posts