اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال آج اہم دورے پر عراق روانہ ہونگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار چار روزہ سرکاری دورے پر آج عراق روانہ ہو رہی ہیں۔ محترمہ زبیدہ جلال عراقی وزیردفاع کی دعوت پردورہ کررہی ہیں۔
ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر زبیدہ جلال اپنے دورے کےدوران عراق کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گیں۔عراقی حکام سے دفاعی امور سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کریں گی۔
وفاقی وزیر زبیدہ جلال عراقی حکام کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گی۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے عراقی ایئر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شہبا ب جاہدعلی نے ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون سمیت دیگر امور زیر غور آئے تھے۔