اداکارہ زوہا رحمان ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے کے لیے تیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ زوہا رحمان ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے کے لیے تیار
پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ زوہا رحمان ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے کے لیے تیار

مارول کے اسپائیڈر مین سے لے کر اپیل ٹی وی شو فاونڈیشن تک ایک لہر پیدا کرنیوالی پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ زوہا رحمان اپنے اگلے ہالی ووڈ پراجیکٹ “لارڈ کرزن کی حویلی “میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں، جو کہ اداکار انشومن جھا کی بطور ہدایت کار پہلی فلم ہوگی۔

فلم کی شوٹنگ یوکے میں کی گئی ہے اور زوہا اس فل میں ارجن مارتھر (میڈ ان ہیون) رسیکا ڈوگل(مرزا پور، دہلی کرائم) اور پاریش پاہوجا(ٹنڈیو) کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے، جس کی کہانی بیکاس مشرا نے تحریر کی ہے۔

زوہا اپنے جوش و جذبے کو بیان کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ انشومان کے ساتھ کام کرنا ایک خواب تھا، میں ہمیشہ شکرگزار رہوں گی کہ انھوں نے اپنے پسندیدہ کرداروں میں سے ایک کے ساتھ مجھ پر بھروسہ کیا اور اور مجھے اسے اپنابنانے کی اجازت دی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شوبز ستارے ثنا جاوید کے حق میں بول پڑے

یاد رہے کہ ہدایت کار نے فلم کے موضوع اور صنف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا فلم برطانیہ میں جنوبی ایشیا ئی باشندوں کے بارے میں ایک بلیک کامیڈی تھریلر ہے اور ایک ایسا زاویہ ہے جو صرف بیانیہ میں اضافے کا باعث بنتی ہے، یہ واقعی ایک آفاقی کہا نی ہے، اور مجھے خوشی ہے کہ ہمارے پاس ایک ایسی کاسٹ ہے جو اس کی نمائندگی کرتی ہے۔

Related Posts