ڈیرہ غازی خان سے زرتاج گل کی جیت وزیرِ اعظم کی کامیابی ہے۔ملیکا بخاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیرہ غازی خان سے زرتاج گل کی جیت وزیرِ اعظم کی کامیابی ہے۔ملیکا بخاری
ڈیرہ غازی خان سے زرتاج گل کی جیت وزیرِ اعظم کی کامیابی ہے۔ملیکا بخاری

اسلام آباد:  پاکستان تحریکِ انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی ملیکا بخاری نے پی ٹی آئی حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر ڈیرہ غازی خان سے منتخب ہونے والی وفاقی وزیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرتاج گل وزیر کی جیت وزیرِ اعظم کی کامیابی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی ملیکا بخاری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا نظریہ اور جنگ کامیاب رہی۔ زرتاج گل وزیر نے ڈیرہ غازی خان میں فرسودہ سیاست کو شکست دی۔

رکنِ قومی اسمبلی ملیکا بخاری نے کہا کہ زرتاج گل وزیر کی کامیابی وزیرِ اعظم عمران خان کے نظرئیے اور جدوجہد کی جیت ہے۔ زرتاج گل وزیر نے ثابت کیا کہ عوام خواتین کو جتوا سکتے ہیں۔

ملیکا بخاری نے کہا کہ زرتاج گل وزیر کی جیت سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک کے عوام خواتین کو براہِ راست الیکشن کے ذریعے منتخب کرکے اقتدار کے ایوانوں میں لانے کیلئے تیار ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما ملکیکا بخاری نے یہ بات وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر کے پیغام کے جواب میں کہی۔ زرتاج گل وزیر کے مطابق ڈیرہ غازی خان دہائیوں سے سرداروں کی ظالمانہ حکمرانی کے تلے دبا ہوا تھا۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سے کسی نہتی خاتون کا جیتنا جس کے پاس صرف تبدیلی کا ولولہ اور لیڈر کا ویژن تھا، اللہ کی برکت سے ممکن ہوا۔ عوام سے کیے گئے وعدے نبھائیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کو اقتدار سنبھالے ہوئے 2 سال مکمل ہو گئے جبکہ اِس موقعے پر جیت ہو انصاف کی ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی پی ٹی آئی حکومت پر تنقید بھی کی گئی۔

ٹوئٹر پر جیت ہو انصاف کی ٹاپ ٹرینڈ رہا جس کے تحت  ہزاروں پیغامات میں وزیرِ اعظم عمران خان، وفاقی وزراء اور کابینہ کو مبارکباد دی گئی  اور وزیرِ اعظم کے مختلف کارناموں کو سراہا گیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت کو اقتدار میں 2 سال مکمل ہو گئے

Related Posts