پی ٹی آئی 5سالہ کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ اقتدار میں آئیگی۔زرتاج گل وزیر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی 5سالہ کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ اقتدار میں آئیگی۔زرتاج گل وزیر
پی ٹی آئی 5سالہ کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ اقتدار میں آئیگی۔زرتاج گل وزیر

اسلام آباد:  وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ حکومت بلا روک ٹوک اور حیل و حجت کے اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور ہم 5 سالہ کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ بھی اقتدار میں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران وزیرِ مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم واحد سیاسی رہنما ہیں جو تمام ملکی مسائل کا حل خوش اسلوبی سے نکال سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

صدارتی نظام کے نفاذ کی افواہیں، اپوزیشن نے قرارداد جمع کرادی

وزیر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے زرتاج گل وزیر نے کہا کہ دنیا نے بھی دیکھا کہ عمران خان ایمانداری سے سیاست کر رہے ہیں۔ ان کی ولولہ انگیز قیادت پاکستان کو ترقی کے سفر پر گامزن کرچکی، معیشت ہر گزرتے روز کے ساتھ بہتر ہورہی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کی وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی اشارئیے مثبت ہیں، برآمدات، ترسیلاتِ زر اور زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں۔ حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے جو اقدامات اٹھائے، آج ان کے مثبت نتائج برآمد ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

زرتاج گل وزیر نے کہا کہ مختلف فصلوں کی پیداوار بڑھی، کسان خوشحال ہوئے، فصلوں کی پوری قیمت دی جارہی ہے۔ غریبوں کو ہیلتھ کارڈز دئیے جارہے ہیں، سالانہ 10لاکھ تک علاج ہوگا۔ کورونا وباء کے دوران بھی ریلیف پیکیج دیا گیا۔ 

 

Related Posts