اسلام آباد: سابق وزیرمملکت وپی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو گھناؤنی اور واہیات عورت کا لقب دیدیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں زرتاج گُل نے کہا کہ مریم صفدر گھناؤنی عورت ہے جو معاشرے کا ایک ناسور ہے۔ اس نے بارہا دوسروں پر نازیبا حملے کئے اور کرائے۔ یہی نہیں اس واہیات عورت نے عدالت میں بیٹھے ہوئے بڑے فخر سے نازیبا ویڈیو کلپس بنانے کا اعتراف کیا ہوا ہے۔
مریم صفدر گھناؤنی عورت ہے جو معاشرے کا ایک ناسور ہے۔ اس نے بارہا دوسروں پر نازیبا حملے کئے اور کرائے۔ یہی نہیں اس واہیات عورت نے عدالت میں بیٹھے ہوئے بڑے فخر سے نازیبا ویڈیو کلپس بنانے کا اعتراف کیا ہوا ہے۔#امپورٹڈ__حکومت___نامنظور
#MultanJalsa pic.twitter.com/DM8hpyxdsT— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) May 20, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم صفدر وہ بدزبان عورت جس نے آج تک کونسلر کا الیکشن تک نہیں لڑا۔ بریانی کی پلیٹیں دکھا کے چند ہزار کا مجمع آئے دن اکٹھا کرتی ہے اور منہ سے واہیات لفظ جھاگ کی طرح نکلتے ہیں۔ اس کی اوقات، حیثیت یا کردار نہیں کہ خان کا نام لے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جو بربادی عمران خان نے کی اُس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، نواز شریف
مریم صفدر وہ بدزبان عورت جس نے آج تک کونسلر کا الیکشن تک نہیں لڑا۔ بریانی کی پلیٹیں دکھا کے چند ہزار کا مجمع آئے دن اکٹھا کرتی ہے اور منہ سے واہیات لفظ جھاگ کی طرح نکلتے ہیں۔ اس کی اوقات، حیثیت یا کردار نہیں کہ خان کا نام لے۔#امپورٹڈ__حکومت___نامنظور
pic.twitter.com/DM8hpyxdsT— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) May 20, 2022
مزید برآں ایک اور پیغام میں زرتاج گُل نے کہا کہ میری جنوبی پنجاب کی بہنیں گواہی دیں گی کہ عزت اس مٹی کے خمیر میں شامل ہے۔ یہ بہنوں کو عزت دیتے ہیں اور منصب پر بٹھاتے ہیں۔ لیکن دوسری پارٹیوں میں ایک چورنی کا بیگ اٹھانا پڑتا ہے، اس کے جوتے صاف کرنے پڑتے ہیں تب بھی عزت نہیں ملتی۔
میری جنوبی پنجاب کی بہنیں گواہی دیں گی کہ عزت اس مٹی کے خمیر میں شامل ہے۔ یہ بہنوں کو عزت دیتے ہیں اور منصب پر بٹھاتے ہیں۔ لیکن دوسری پارٹیوں میں ایک چورنی کا بیگ اٹھانا پڑتا ہے، اس کے جوتے صاف کرنے پڑتے ہیں تب بھی عزت نہیں ملتی۔ #امپورٹڈ__حکومت___نامنظور
#MultanJalsa pic.twitter.com/AQb3GaEHw2— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) May 20, 2022