موقع ملا تو پاکستان کو 110ڈگری بدلوں گا، زرداری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110ڈگری بدلوں گا۔

سابق صدر نے لاہور میں بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے عہدیداروں اورکارکنوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں ان شاء اللہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، پورا شیئر لیں گے، اب پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب سے ملکر کام کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ یہ کہنا پنجاب اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے، سفید جھوٹ ہے، ہم نے اپنی سیاست کمزور کر کے پاکستان بچانے کی کوشش کی، انوکھے لاڈلے کی چار سالہ پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے، یہ ہماری کب سنتے ہیں، جب ضرورت پڑتی ہے تب سنتے ہیں۔

زرداری نے کہا کہ کارکنوں کو بحریہ ٹاؤن آنے میں مشکل ہوتی ہے، گلبرگ شفٹ ہو رہا ہوں، پنجاب میں بیٹھنا اور کارکنوں کو عزت دینی ہے۔ لوگوں کو پتہ چلنا چاہیے پیپلز پارٹی کا صدر گلبرگ میں بیٹھا ہے۔ اشرف بارا کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Related Posts