زرداری اور اچکزئی صدر، شہبازشریف اور عمر ایوب وزیراعظم کے امیدوار، کاغذات جمع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zardari, Shehbaz, Umar Ayub and Achakzai submitted nomination papers

اسلام آباد: صدر مملکت کے عہدے کیلئے پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی جبکہ وزیراعظم کیلئے مسلم لیگ (ن) کے شہبازشریف اور سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔

شہباز شریف کی جانب سے آٹھ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں اسحاق ڈار، خورشید شاہ، طارق بشیر چیمہ اور عون چوہدری شامل تھے۔

دوسری جانب اسد قیصر، علی محمد خان، عامر ڈوگر اور جنید اکبر نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد عمر ایوب کے لیے تجویز کنندہ اور حمایت کنندہ کے طور پر دستخط کیے۔

وزیراعظم کے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیںدوسری جانب آصف علی زرداری صدر مملکت کے طور پر دوسری بار کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مدت گزشتہ سال ستمبر میں ختم ہو گئی تھی ، الیکشن کمیشن نے نئے صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ کے لیے 9 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے جو کہ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ایک ساتھ ہو گی۔

آصف زرداری کے لیے کاغذات نامزدگی اسلام آباد اور کراچی کی دو ہائی کورٹس میں پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جمع کرائے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ صدر کیلئے آصف زرداری کے حریف محمود خان اچکزئی ہیں ، لطیف کھوسہ، ایوب اور دیگر نے محمود اچکزئی کے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق کے پاس جمع کرائے۔

Related Posts