اسلام آباد: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں ملکی اہم سیاسی امور اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے سیاسی رواداری کو بڑھانے اور معاملات کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ بھی ہوا، ہم اسے آسانی سے ٹال سکتے تھے۔
اس ہفتے کے شروع میں، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ قکو سیاسی میدان میں واپس لانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں” عمران خان بتائیں امریکی عہدیدار سے کون سی سازش پر بات ہوئی؟ رانا ثناء اللہ