مجھے راستے سے ہٹانے کی کوششیں جاری ہیں، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے راستے سے ہٹانے کی کوششیں جاری ہیں جس کے تحت پلان سی بنالیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ ہے، جیسے ہی ٹھیک ہوا عوام میں نکلوں گا،آصف زرداری نے دہشتگرد تنظیم کو پیسہ دے دیا ہے، انہوں نے اب اگلی واردات کرنی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا کہ میرے قتل کی نئی سازش کے پیچھے آصف زرداری ہے، پلان اے میں 4 لوگوں نے بند کمرے میں میرے قتل کی سازش تیار کی۔

عمران خان نے کہا کہ پلان سی میں 4 لوگوں کے علاوہ آصف زرداری بھی شامل ہیں، پلان بی کے مطابق مجھے مذہبی انتہا پسندی کے نام پر قتل کروانا تھا، پلان بی اور پلان اے میں ناکامی کے بعد پلان سی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو اس لیے بتا رہا ہوں کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو آپ کو پتا ہو کہ وہ لوگ کون ہیں، ان لوگوں کا مقصد ہے کسی طرح عمران خان کو راستے سے ہٹایا جائے۔

آصف زرداری نے سندھ حکومت کا پیسہ ایک دہشت گرد تنظیم کو دیا ہے، میرے خلاف سندھ حکومت کا لوٹا ہوا پیسہ استعمال کیا جا رہا ہے، جو 4 لوگ مجھے قتل کروانا چاہتے تھے ان کے ساتھ آصف زرداری بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی رجیم چینج کا نتیجہ ہے، پاکستان ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا ہے، امپورٹڈ حکمرانوں کو ریلیف دینے کیلئے نہیں لایا گیا، مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی، بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے، ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے سے نیا طوفان آئے گا، گیس اور پٹرول سمیت ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر انہوں نے ہمارے اوپر ظلم کیا تو ہم سب کھڑے ہوں گے، دو ہفتوں تک ان شاء اللہ میری ٹانگ ٹھیک ہو جائے گی، جس کے بعد میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ گھر بیٹھے بیٹھے آزادی نہیں ملتی، جب تک زندہ ہوں جو بھی مجھے غلام بنائے گا اس کے خلاف آخری سانس تک لڑوں گا۔اگرعوام چپ کر کے بیٹھ گئے تو مزید ظلم بڑھتے جائیں گے، جہاد کا مطلب ہی انصاف کے لئے جدوجہد کرنا ہے، اللہ نے جہاد ہم سب پر فرض کیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے، اسحاق ڈار

عمران خان نے کہا کہ عوام تیار رہیں، ملک کے مستقبل کو بچانے کے لئے عوام نے کھڑے ہونا ہے، انسانوں کے حقوق ہوتے ہیں جانوروں کے نہیں۔

Related Posts