گزشتہ روز پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے اے سی سی اے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے دنیا بھر کو حیران کردیا۔ وطن کا نام روشن کرنے والی زارا نعیم نے اکاؤنٹنگ کے امتحان میں ٹاپ کرکے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین سے لے کر وفاقی وزراء تک ہر شخص سے داد وصول کی۔
آئیے زارا نعیم کی اِس تاریخی کامیابی کے حوالے سے وفاقی وزراء کے بیانات اور زارا نعیم کے حوالے سے سوشل میڈیا سمیت ذرائع ابلاغ کے دیگر پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی دیگر خبروں کا جائزہ لیتے ہیں۔
پاکستانی طالبہ زارا نعیم کی کامیابی اور وفاقی وزراء کے بیانات
ہم سوشل میڈیا سمیت ذرائع ابلاغ کے دیگر پلیٹ فارمز پر زیادہ تر سیاست، جرائم اور حادثات کی خبروں کی بازگشت سنتے ہیں تاہم تعلیمی میدان میں شاذو نادر ہی کسی کی کامیابی کو اتنا سراہا جاتا ہے جیسا کہ زارا نعیم کو گزشتہ روز سے اب تک سراہا جارہا ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ زرا نعیم نے اے سی سی اے امتحانات میں ٹاپ کرکے اپنے آپ کو ملک کا فخر ثابت کیا۔ میں انہیں اِس کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔
Zara Naeem Dar has become pride of the nation by topping the ACCA exams across the world.Congratulations.
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) February 15, 2021
وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری بھی زارا نعیم کو اے سی سی اے میں ٹاپ کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کی ایک اور ایسی لڑکی زارا نعیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں جس نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا۔
Congratulations! Another Pakistani girl does us proud. #ZaraNaeem #SarBulandhttps://t.co/wDPLXqgeXP
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) February 16, 2021
سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی زارا نعیم کو اے سی سی اے امتحان میں اعلیٰ ترین نمبر حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ زارا نعیم نے بہت زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ ہم انہیں عالمی انعام جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
Congratulations Zara Naeem for scoring highest marks among all ACCA students in the Financial Reporting exam and getting declared as global prize winner. Welldone!!! Masha'ALLAH @ACCA_PK @GdNewsPakistan pic.twitter.com/KSfot3WEY1
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) February 15, 2021
حکومتِ پاکستان کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی زارا نعیم کو مبارکباد پیش کی گئی۔ کہا گیا کہ زارا نعیم نے اے سی سی اے میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے جو پاکستان کیلئے ایک فخر کا لمحہ ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا ردِ عمل
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے سی سی اے آج کا ٹاپ ٹرینڈ رہا جس کے تحت ہزاروں پیغامات ارسال کیے گئے اور پاکستان کے عوام نے زارا نعیم کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
لائبہ نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے اے سی سی اے امتحانات میں ریکارڈ توڑ نمبر حاصل کیے اور ملک کا نام روشن کردیا۔
https://twitter.com/itslaaiba/status/1361274716611358721
طوبیٰ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اے سی سی اے میں ٹاپ کرنے والی پاکستانی طالبہ زارا نعیم کو حقیقی سپر اسٹار قرار دیا۔
She is a real Super Star ????❤
ACCA topper ???? pic.twitter.com/SKyAIBy2Ir— T O O B A ???? (@LazyEngr9) February 15, 2021
ندا مرزا نے زارا نعیم کو اے سی سی اے میں ٹاپ کرنے پر قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے عوام کو نصیحت کی کہ پارٹی ہو رہی پر میمز بنانے کی بجائے زارا نعیم کی تعریف پر توجہ دیں اور قوم کی اس بیٹی کو پروموٹ کریں جس نے ہمارے سر فخر سے بلند کردئیے۔ ندا مرزا نے زارا نعیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دعاؤں سے بھی نوازا۔
https://twitter.com/NidaMirza17/status/1361403046421557253