دوحہ: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی جس میں افغان امن معاہدے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوحہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی اور افغان امن معاہدے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج کے امن معاہدے کے بعد پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کی امید رکھتا ہے اور پاکستان وہاں دائمی امن واستحکام کے لیےکوششیں جاری رکھے گا، افغانستان کو تعمیر نو اور بحالی کے لیے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہوگی۔
واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان دو دہائیو ں پر محیط طویل جنگ کے خاتمے کے لیے تاریخی امن معاہدہ آج قطر میں ہو رہا ہے، دوحہ معاہدے کے تحت افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اورافغان طالبان کے درمیان امن معاہدے پر دستخط آج قطر میں ہونگے