ای ایف پی کے ذکی احمد خان ایشیاء پیسفک ریجن میں پہلے فوکل پوائنٹ بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zaki A Khan appointed as a first Focal Point in the Asia Pacific Region

کراچی: ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اسماعیل ستار نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ایم این ای اعلامیے کو فروغ دینے کے لیے ای ایف پی کے نائب صدر ذکی احمد خان کو فوکل پوائنٹ مقرر کرنے اعلان کیا ہے ،ایشیاء پیسفک ریجن میں پہلے فوکل پوائنٹ ہوں گے ۔

آئی ایل او کے سہ فریقی حلقہ انتخاب کے اجلاس میں ای ایف پی کو پاکستان میں نیشنل فوکل پوائنٹ مقرر کیا گیاتھا جبکہ پاکستان ورکرز فیڈریشن (پی ڈبلیو ایف) کے جنرل سیکریٹری ظہور اعوان نے تجویز پیش کی تھی کہ پاکستان کے لیے ای ایف پی کو نیشنل فوکل پوائنٹ کے طور پر مقرر کیا جاسکتا ہے کیونکہ کثیر القومی اور قومی کاروباری اداروں اور ان کی سپلائی چین کے وسیع رابطوں کی وجہ سے اس منصوبے کو شروع کرنے کا ارادہ ہے۔

واضح رہے کہ ذکی احمد خان نے ایم این ای ڈی پروجیکٹ کے تحت سرگرمیوں کو باالخصوص اگست سے دسمبر 2020 تک تیسرے مرحلے میں کامیابی سے ہمکنار کیا ہے جس کے دوران سیالکوٹ اسپورٹس گڈز انڈسٹری کے 15 کاروباری اداروں سے تقریباً 370 منیجرز اور ورکرز کا انتخاب کیا گیا جنہیں پیداواری اور مسابقتی پیشہ ورانہ صلاحیت، حفاظت، صحت ، ایف پی آر ڈبلیوز اور ایم این ای ڈی اصولوں کو بہتر بنانے میں فیکٹری پر مبنی تربیت فراہم کی گئی۔

اس کے علاوہ چائلڈ لیبر کے حوالے سے شعور بیدار کے لیے سمینار سمیت دیگر سرگرمیوں اور جبری مزدوری پر سہ فریقی سماجی ڈائیلاگ پلیٹ فارم، چائلڈ لیبر اسپورٹس سے متعلق سرگرمیوں پر قومی ٹاسک فورس کا قیام، ٹوکیو اولمپکس 2021 میں سیالکوٹ اسپورٹس گڈز انڈسٹری میں معاشرتی طور پر ذمہ دار مزدورانہ طرز عمل کو اجاگر کرنے اور آگاہی بڑھانے سے متعلق سمینارز کا انعقاد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:سراج قاسم تیلی کا انتقال، زبیر موتی والابزنس مین گروپ کے چیئرمین مقرر

ایم این ای ڈی پروجیکٹ میں ذکی احمد خان کی انتہائی مصروفیات کے پس منظر میں پاکستان میں ایم این ای اعلامیے کو فروغ دینے میں ای ایف پی کے فوکل پوائنٹ کے طور پر ان کا کردار بہت اہم ہے جس میں سرکاری وزارتوں ،ایجنسیز،کثیر القومی کاروباری اداروں، آجروں اور ورکرز آرگنائزیشنز کے مابین ایم این ای اعلامیے کے بارے میں شعور بیدار کرنا، صلاحیتوں کو نکھارنے ، مقامی زبانوں میں آن لائن معلومات اور ڈائیلاگ پلیٹ فارمز کی ترقی شامل ہے جہاں کاروبار و کمپنی یونین ڈائیلاگ کے لیے آئی ایل او ہیلپ ڈیسک کو ممکن بنایا اور فروغ دیا جاسکے۔

Related Posts