معروف گلوکارہ زیب بنگش کا نیا گانا “تم ساتھ ہو”ریلیز کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:سریلی آواز کی وجہ سے شہرت پانےوالی معروف گلوکارہ اور موسیقارہ زیب بنگش نے اپنانیا گانا “تم ساتھ ہو”ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

“تم ساتھ ہو”گانا پاکستانی پاپ میوزک کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے معروف اداکار و گلوکار ہارون شاہد کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے، جس کی گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر ٹیزر کی ریلیز کو دونوں فنکاروں کے مداحوں نے توقعات سے بڑھ کر پذیرائی کی تھی۔

” تم ساتھ ہو”ہارون شاہد کی کمپوزیشن ہے جسے احسن پرویز مہدی نے پروڈیوس کیا ہے، اور اس گانے کی میوزک ویڈیومعروف موسیقار اور ویژول آرٹسٹ نعمان جاوید نے شوٹ کی ہے۔

زیب بنگش کا کہنا تھاکہا ہارون اور میں ایک دوسرےکےساتھ زیادہ گھومتے پھرتے نہیں مگر جب بھی ہم ایک ساتھ کسی میوزک پر کام کرتے ہیں تو واقعی جڑ جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس گانے میں خاص طور پر نئے دور کی نازیہ اور زوہیب کی آواز ہے۔

دوسری جانب ہارون شاہد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی موسیقی کے لیے باصلاحیت فنکاروں کی پذیرائی ضروری ہے، اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ موسیقاروں کو ایک صنعت کے طور پر ساتھ رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:ایکٹنگ کرنے والی خواتین بچوں کو بھی ساتھ ساتھ سنبھالتی ہیں۔فیصل قریشی

انہوں نےکہا زیب بنگش نے انڈسٹری میں اپنے لیے ایک ایسی جگہ بنائی ہے جو یقینا منفرد اور مرکزی دھارے میں ہے، ہم نے حال ہی میں انہیں بلاک بسٹر سیریل “ویمن آف اسٹیل”صنف ِ آہن”میں سنا ہے۔

Related Posts