ظاہر جعفر نے نورمقدم کے قتل کا اعتراف کرلیا، جنسی زیادتی کی بھی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zahir Jaffer confessed to killing Noor

اسلام آباد :سابق سفیر شوکت مقدم کی بیٹی کے قاتل ظاہر جعفر نے نورمقدم کے قتل کا اعتراف کرلیا، پولیس رپورٹ میں مقتولہ سے جنسی زیادتی کی بھی تصدیق ہوگئی۔

پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان کے مطابق مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے شادی سے انکار کرنے پر نور مقدم کوزبردستی ایک کمرے میں بند کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے اور ڈی این اے رپورٹ میں مقتولہ سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:اقرار الحسن کا ایک اور اسکینڈل، خاتون کا ڈیل کرکے پروگرام نہ چلانے کا الزام

چالان کے مطابق ظاہر جعفر نے اپنے گارڈ سے کہا کہ وہ کسی کو نور مقدم کو دیکھنے نہ دے اور ملزم نے مقتولہ کا موبائل فون دوسرے کمرے میں چھپا دیا ، جسے پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر برآمد کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ظاہر جعفر نے اپنے والد کو نور مقدم کے قتل کے بارے میں آگاہ کیا تو ملزم کے والد نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں اس کے آدمی لاش کو ٹھکانے لگانے آرہے ہیں۔

عبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ اگر ذاکر جعفر پولیس کو بروقت اطلاع دیتے تو نور مقدم کو قتل سے بچا یاجا سکتا تھا لیکن باپ نے اپنے بیٹے کی مدد کی۔

ملزم کے بیان کے مطابق تھراپی ورکس کے ملازمین میں سے ایک امجد محمود کے ساتھ جھگڑا جو کہ کرائم سین میں موجود تھا، تھراپی ورکس کے ملازمین نے ملزم کے فعل کو چھپانے اور شواہد کو مٹانے کرنے کی کوشش کی۔

Related Posts