ریکارڈ تعداد میں عجلت میں بلز کی منظوری سے پارلیمنٹ مذاق بن گئی۔زاہد اعوان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک دیوالیہ ہونے کا خدشہ، عام انتخابات کا فوری انعقاد ضروری ہے۔زاہد اعوان
ملک دیوالیہ ہونے کا خدشہ، عام انتخابات کا فوری انعقاد ضروری ہے۔زاہد اعوان

کراچی: تنظیم الاعوان سندھ کے نائب چیئرمین زاہد اعوان نے کہا ہے کہ ایوان سے ریکارڈ تعداد میں عجلت میں بلز کی منظوری سے پارلیمنٹ مذاق بن گئی ہے۔ عوام کو کیا پیغام دیا جارہا ہے؟

تفصیلات کے مطابق زاہد اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں قانون کی حیثیت نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ حکومت اپنی مرضی سے عجلت میں قانون سازی کر رہی ہے۔ ایک ہی روز میں 29 بلز کی منظوری سے پارلیمنٹ کی وقعت ہی ختم ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آزاد چائے والا کا یونیورسٹی بنانے کا اعلان

بیان میں زاہد اعوان نے کہا کہ سیاستدانوں نے خود قانون سازی کو مذاق بنایا اور پارلیمنٹ کو عوام کی نظروں میں تماشا بنا دیا جبکہ پارلیمنٹ ایک سپریم ادارہ ہے۔ ملک میں عدالتوں کی حالت پہلے ہی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ عوام کو عدلیہ کے فیصلوں پر پہلے ہی تشویش ہے۔

زاہد اعوان نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار نگراں حکومت کو اختیارات دئیے جا رہے ہیں۔ پارلیمنٹ بلز پاس کرانے میں لگی ہوئی ہے۔ کیا ملک میں قانون نام کی کوئی چیز ہی نہیں؟ نئے بلز تو منظور کیے جارہے ہیں لیکن پہلے سے موجود قانون پر عملدرآمد کا نام تک نہیں۔

 

Related Posts