ٹڈی دل کا فوری تدارک نہ ہوا تو کاشتکار تباہ ہوجائینگے، زاہد اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

presidential system is the solution to all problems: Zahid Awan

کراچی :سینئر سیاستدان اور معروف تاجر رہنماء زاہد اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں ٹڈی دل کے حملوں سے کاشتکار شدید پریشان ہیں، ٹڈی دل کا فوری تدارک نہ کیا گیا تو کاشتکار فصلیں خراب ہونے پر معاشی طور پرتباہ ہوجائینگے۔

ٹڈی دل اور کورونا وائرس کے حوالے سے تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زاہد اعوان نے کہا کہ ٹڈی دل کے حملوں سے سندھ اور پنجاب میں کھڑی فصلیں اجڑ گئی ہیں  اور سال بھر محنت سے فصلیں تیارکرنے والے کاشتکار پہلے کورونا وائرس اور اب ٹڈی دل کے حملوں کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور غیر سنجیدگی کی وجہ سے ٹڈی دل کا مسئلہ بگڑتا جارہا ہے۔

حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سندھ اور پنجاب میں کھڑی فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔

انہوں  نے کہا کہ حکومت نے تاجروں اور کاشتکاروں کو کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:خانیوال میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن، گندم کی 1500 بوریاں برآمد

انہوں  نے کہا کہ حکومت ٹڈی دل کے حملوں کی وجہ سے تباہ ہونے والی فصلوں کا ہرجانہ دے اور متاثرہ کاشتکاروں کی دادرسی کی جائے۔

Related Posts