اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین کے تعاون کو سراہا ہے۔
اسلام آباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں چینی ڈاکٹروں کی ٹیم سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے چینی حکام سے طبی سامان اور عملہ مہیا کرکے مدد کرنے پر اظہار تشکر کیا۔
ظفر مرزا نے مزید کہا کہ یہ واقعی ناقابل یقین ہے کہ پاکستان میں سامنے آنے والے تمام کیسزمیں سے ایک بھی مریض کی چین کی سفری ہسٹری نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون اور رابطے کے ذریعے ہی کامیاب ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: زرتاج گل وزیر کا شہباز شریف کو 7 روز تک سماجی فاصلے کا مشورہ