کراچی میں کورونا کے دو متاثرین دم توڑ گئے، ملک میں ہلاکتیں 15ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan COVID-19 death toll rises to 26, with cases surge to 1914

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کراچی میں کورونا وائرس کے مزید دو مریض دم توڑ گئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

83 اور 70 سال کی عمر کے دونوں مریضوں کو دو روز قبل مہلک بیماری کے باعث اسپتال لایا گیا تھا،صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے اب تک 481 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو حفاظتی اقدام کے طور پر قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے ،سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے تصدیق کی ہے کہ ناول کورونا وائرس سے مزید دو شہریوں کی موت ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے لگا

انہوں نے کہا ایک مریض 83 سال کا تھا جبکہ دوسرے کی عمر 70 سال تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں مریضوں کو کورونا وائرس تھا۔

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور حکام نے سندھ میں شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں مزید سخت کردی ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 1526 ہوگئی ہے جبکہ پنجاب میں 558 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں اب تک 188کیسز درج ہیں۔ بلوچستان میں 138 ، گلگت بلتستان 116 ، اسلام آباد 39 اور آزادکشمیر 6 ہیں۔

Related Posts