لندن: برطانوی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی اور برطانیہ کے وزیرِ ماحولیات زیک گولڈ اسمتھ کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے زیک گولڈ اسمتھ سے جانوروں کی فلاح و بہبود سے متعلق بریفنگ کا استحقاق چھین لیا۔ لارڈ زیک کابینہ اجلاسوں میں شریک نہیں ہوں گے تاہم انہیں دفترِ خارجہ میں کردار نبھانے کی آزادی ہوگی۔
جمائما نے فلم کی آمدنی سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کردیا
لارڈ زیک گولڈ اسمتھ کا اپنے الوداعی خط میں کہنا ہے کہ مجھے افسوس رہے گاکہ اپنا کام بیچ منجدھار میں چھوڑنا پڑا۔ واضح رہے کہ زیک گولڈ اسمتھ کا شمار سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور اہلیہ کے قریبی دوستوں میں کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 15 روز قبل اپنے پیغام میں جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ وہ اپنی آنے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کے خصوصی شو کا اہتمام کررہی ہیں جسے 20 افراد دیکھ سکیں گے۔