کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو دکانیں فراہم کی جائیں گی، عثمان ڈار

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Youth will be provided shops under Kamyab Jawan program: Usman Dar

کراچی: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے ‘کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو 2000 دکانیں فراہم کرنے کا اعلان کیاہے۔

کراچی میں ’کامیاب جوان‘ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد ہی کامیاب جوان ’دُکاندر‘ کے حوالے سے درخواستیں وصول کرنے کے لیے ایک پورٹل شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت خاص طور پر خواتین کے لیے 25 ارب روپے کے فنڈز کی بھی منظوری دی ہے۔ خواتین کی شمولیت کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ ایسے نوجوانوں کو بھی قرضہ دیا جائے گا جو پہلے سے کاروبار کر رہے ہیں۔

عثمان ڈار نے مستحقین کو بتایا کہ انہیں جو رقم فراہم کی جا رہی ہے وہ عوام کے ٹیکس کی رقم ہے لہٰذا اسے احتیاط اور ایمانداری سے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام خالصتاً میرٹ اور شفافیت پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیں:شاہ محمود قریشی کی جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے پر شہباز اور بلاول سے تعاون کی درخواست

عثمان ڈار نے کہا کہ دیگر صوبوں کے علاوہ وفاقی حکومت سندھ کی ترقی پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے سندھ میں وفاق کے تعاون سے چلنے والے میگا پراجیکٹس پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور گورنر سندھ خاص طور پر سندھ کے مسائل وفاقی سطح پر اٹھانے کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ماضی میں کسی بھی حکومت نے ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایسا اقدام نہیں کیا جیسا کہ موجودہ حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کی صورت میں کیا ہے۔