چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار روزگار پیدا کرتے ہیں،اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

asad umar kamyab jawan
چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار روزگار پیدا کرتے ہیں،اسد عمر

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ترقی کا فلسفہ ہے بڑا سوچو، چھوٹے سے شروع کرو اور پھر اس کو بڑھا دو،ملکی معیشت میں سب سے زیادہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں۔

نوجوان ہمارا بڑا ترقیاتی اثاثہ ہیں سیاسی جد وجہد کا مقصد ہی نوجوانوں کی ترقی ہے،فیصلہ سازی میں طلباء تنظیموں کی رائے اور مشاورت ہونی چاہیے۔

قائد اعظم یونیورسٹی میں کامیاب جوان سٹارٹ اپ پاکستان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ترقی کا فلسفہ ہے کہ بڑا سوچو، چھوٹے سے شروع کرو اور پھر اس کو بڑھا دو۔

انہوں نے کہا کہ معیشت میں سب سے زیادہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار روزگار پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جوان سٹار ٹ اپ پروگرام کو شروع کرنے کا مقصد وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کوبا اختیار بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک ایڈوانٹج ہے کہ ملک میں نوجوان نسل ایک بڑی تعداد میں موجود ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو مضبوط ہاتھ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل سے بہتر ان کے مسائل کوئی اور نہیں بتا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو اس کام میں مہارت رکھتے ہیں ان کے ساتھ اس پروگرام کے ڈیزائن میں نوجوانوں کو شامل کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ طلبہ یونینز   پر پابندیاں عائد کرنے سے تشدد ختم نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کاکامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ آئندہ ماہ شروع کرنے کا اعلان

انہوں نے کہاکہ طالبعلموں کی بھی نمائندگی کسی نہ کسی طور پر ہونی چاہیے۔انہوں نے کامیاب جوان سٹارٹ اپ پاکستان پروگرام کو ملکی ترقی کا نچوڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گولڈ مین سیک نے دس ترقی کرنے والے ممالک میں پاکستان کو شامل کیا ہے اس کی وجہ بھی ہمارے نوجوان ہیں،یہ ہمارا بہت بڑا ترقیاتی اثاثہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو با اختیار بنا کرملکی ترقی میں ان کے کردار کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی جدوجہد کا مقصد ہی نوجوانوں کی ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسٹارٹ اپ پروگرام کا مقصد وہ ماحول پیدا کرنا ہے جس میں نوجوانوں کی انٹرپرینیورشپ فروغ پائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ  پائلٹ پراجیکٹ اچھا آئیڈیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کو بعد میں دیگر شہروں تک بڑھا دیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر دس فیصد اسٹارٹ اپ بھی کامیاب ہوگئے تو دس لاکھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی سے متعلق تمام منصوبوں کی تشکیل اور ڈیزائن کے مراحل میں نوجوانوں کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جامعات (یونیورسٹی) کے چلنے میں طلبہ کی رائے نہ ہونے کی وجہ سمجھ نہیں آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعات کے امور میں طلبہ کی رائے شامل ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ فیصلہ سازی میں طلبہ تنظیموں کی رائے اور مشاورت ضرور ہونی چاہیے۔

Related Posts