جائیداد کا تنازع، چھوٹے بھائیوں کا بڑے بھائی اور بھتیجوں پر قاتلانہ حملہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جائیداد کا تنازع، چھوٹے بھائیوں کا بڑے بھائی اور بھتیجوں پر قاتلانہ حملہ
جائیداد کا تنازع، چھوٹے بھائیوں کا بڑے بھائی اور بھتیجوں پر قاتلانہ حملہ

راولپنڈی: خون سفید ہوگیا، تھانہ وارث خان کی حدود آریہ محلہ گلی نمبر 16 جائیداد کی خاطر دو چھوٹے بھائیوں ذیشان قریشی اور عمران قریشی نے اپنے بڑے بھائی اور اپنے بھائی کے بیٹوں (بھتیجوں) پر چھریوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔

اہل محلہ نے 15پرکال کرکے بروقت پولیس کو اطلاع دی،ایس ایچ او وارث خان نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا، جبکہ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ملزمان فرار ہو چکے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایس ایچ او نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی
اور کہا کہ ہر قسم کی قانونی مدد کے ساتھ ساتھ پورا تحفظ دیا جائے گا اور ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا جائیداد کے لالچ میں بڑھتے ہوئے جرائم کی وجہ بروقت جائیداد کی تقسیم نہ کرنا ہے،جائیداد کی خاطر بڑے بڑے مسائل پیدا ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے قتل و غارت عام ہوگیا ہے، ان تمام مسائل پر قابو پانے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ معاشرتی مسائل ختم کئے جاسکیں۔

Related Posts