پاکپتن: نوجوان کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا اس کا باپ اور بڑا بھائی نکلا، باپ نے بڑے بیٹے کے ساتھ مل کرچھوٹے بیٹے کو قتل کیا اورلاش کو گھر میں ہی دفنا دیا۔
ایم ایم نیوز ذرائع کے مطابق پاکپتن میں نوجوان کے اغوا کے بعد قتل کے واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا، باپ نے بڑے بیٹے کے ساتھ ملکر چھوٹے کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کپٹن (ریٹائرڈ) طارق ولائیت کے مطابق تھانہ چکبیدی کے گاوں 59 ڈی میں گھریلو جھگڑے پر وزیر علی نے اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ ملکر چھوٹے بیٹے سلیم کو فائرنگ کرکے قتل کرکے لاش گھر میں دفن کردی۔
وقوعہ کے چند روز ملزمان نے لاش گھر سے نکال کر کھیت میں پھینک کر قتل کا الزام مخالفین پر عائد کردیا۔پولیس کو دوران تفتیش انکشاف ہواکہ بیٹے کو اسکے باپ نے اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ ملکر قتل کرکے اغوا اور قتل کاڈرامہ رچایا۔
ڈی پی او کے مطابق وزیر احمد اور اسکے چھوٹے مقتول سلیم میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، جس سے تنگ آکر اس نے بیٹے کو قتل کیا۔
پولیس نے تیسرے بیٹے محمد متین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کوگرفتار کرکے آلہ قتل برامد کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا ہے۔