اسلام آباد:پولیس نے اسلام آباد میں قائد اعظم کے پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنانے کے کیس میں نامزدنوجوان کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کا نام ذوالفقار ہے اور لاہور کا رہائشی ہے، ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم نے ملزم کو لاہور سے گرفتار کیا ۔
واضح رہے کہ رواں ماہ تھانہ کورال کی حدود ایکسپریس ہائی وے پر واقع کورال چوک میں قائداعظم کے مجسمے کے سامنے قابل اعتراض فوٹو شوٹ کرایا گیا تھا۔
ملاحضہ کیجیے ان کا چہرہ اور ان کی عمر اور ذرا کرتوت بھی دیکھیں @ICT_Police pic.twitter.com/lTtlDXuGAJ
— sajid Usmani (@sajidusmani01) August 24, 2021
تحریک انصاف کے رہنماء راشد ملک نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پاکستان کے مجسمے کے سامنے گزشتہ دنوں قابل عتراض حالت میں فوٹو شوٹ سے بانی پاکستان کی عزت پامال کرنے کی کوشش کی گئی ، قابل اعتراض تصاویر اور ڈانس سے شہریوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تصاویر کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے درست ثابت ہونے پر ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ یہ ناقابل تلافی واقعہ رونما ہوا ہے جس سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے اور بابائے قوم محمد علی جناح کی تضحیک کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:شیخوپورہ ،4سالہ بیٹے کے سامنے ماں سے جنسی زیادتی، حاملہ خاتون کی بھی عزت تارتار