راولپنڈی میں 13 سالہ لڑکے سے زیادتی کا مقدمہ درج، 3 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں 13 سالہ لڑکے سے زیادتی کا مقدمہ درج، 3 ملزمان گرفتار
راولپنڈی میں 13 سالہ لڑکے سے زیادتی کا مقدمہ درج، 3 ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس نے 13 سالہ کمسن لڑکے سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا جس کے تحت 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انسانیت شرمسار ہوگئی۔ 13 سالہ لڑکے سے زیادتی کا مقدمہ ریس کورس تھانے میں متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

راولپنڈی پولیس کی کارروائی، اغوا کیا گیا 3ماہ کا بچہ بازیاب، اغواکار خاتون گرفتار

راولپنڈی میں مدرسے کے طالب علم سے قاری کی زیادتی، ملزم گرفتار

ملک بھر میں کمسن لڑکوں سے زیادتی کے خلاف سخت قانون سازی کی ضرورت ہے۔ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ ہم خواتین اور بچوں سے زیادتی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ 

پنجاب کے مختلف علاقوں میں کمسن نوجوانوں اور طلبہ کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے مئی کے دوران مدرسے کے طالبِ علم سے زیادتی کے جرم میں قاری کو گرفتار کیا تھا۔

راولپنڈی کے علاقے نصیر آباد میں 3 ماہ قبل مدرسے میں زیر تعلیم قرآن پاک حفظ کرنے والے معصوم بچے کو قاری افضل نے زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر پولیس حرکت میں آگئی۔ 

اس واقعے کی رپورٹ بچے کے چچا نے نصیرآباد پولیس میں جمع کرادی، مدعی کا درخواست میں کہنا تھا کہ کہ قاری افضل کے پاس میرا بھتیجا پڑھنے کیلئے جاتا تھا جس نے میرے بھتیجے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Related Posts