بھارت کیخلاف فتح پر آج ملک میں یوم تشکر، کیا سرکاری چھٹی ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Youm-e-Tashakur being observed across Pakistan today
image: Radio Pakistan

آج ملک بھر میں یومِ تشکر ملی جذبے اور شکرگزاری کے ساتھ منایا جا رہا ہے تاکہ آپریشن بنیان المرصوص اور معرکۂ حق میں مسلح افواج اور عوام کی تاریخی کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔

یومِ تشکر کا آغاز مساجد میں خصوصی دعاؤں اور قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا جس میں ملکی سلامتی، شہداء کے درجات کی بلندی اور اتحاد و یکجہتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

وفاقی دارالحکومت میں فجر کی نماز کے بعد 31 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی کے ذریعے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

صبح کے وقت کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار اور لاہور میں قومی شاعر علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد ہو رہی ہیں۔

آپریشن بنیان المرصوص کے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی اور خراج عقیدت کے لیے خصوصی ملاقاتوں اور تقاریب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جہاں ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے قومی سطح پر ان کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔

یومِ تشکر کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر منعقد کی جائے گی، جس کے مہمانِ خصوصی وزیرِاعظم محمد شہباز شریف ہوں گے جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

یومِ تشکر کی مناسبت سے ملک بھر کے اسکولوں، کالجوں، سرکاری و نجی اداروں میں بھی مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور شہداء کی قربانیوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے تاہم ملک میں عام تعطیل نہیں ہے۔

Related Posts