وزیراعظم کے دورہ مظفر آباد کا امکان، یومِ استحصال کشمیر کل منایا جائیگا

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یومِ استحصال کشمیر

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ مظفر آباد کا امکان ہے جبکہ یومِ استحصال کشمیر کل منایا جائے گا، جس کا مقصد 5اگست 2019 کے مظالم کی یاد تازہ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری قوم سرحد کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر میں یومِ استحصال کشمیر منائے گی جبکہ پاکستانی قوم اظہارِ یکجہتی کیلئے ملک بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر کے موقعے پر مظاہروں، احتجاج اور دیگر تقریبات میں شرکت کرے گی۔

آج سے 5سال قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے آئینی ترامیم کیں جن کے نتیجے میں مظلوم کشمیری اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہوگئے۔ مودی حکومت نے 5سال قبل کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سمیت روابط کے ذرائع بھی ختم کردئیے تھے۔

رواں برس وزیراعظم شہباز شریف کا یومِ استحصال کشمیرکے موقعے پر مظفر آباد کے دورے کا امکان ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز یومِ استحصال کشمیر کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کی تھی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیروں اور اعلیٰ سرکاری حکام شریک ہوئے۔ اس دوران وزیراعظم کو یومِ استحصال کشمیر کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کل یومِ استحصال کشمیر کے موقعے پر پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

Related Posts