یوم شہادت حضرت علی، جلوس کے راستوں پرسیکورٹی ہائی الرٹ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

YOUM-E-ALI (R.A) BEING OBSERVED ACROSS COUNTRY AMID TIGHT SECURITY

کراچی: یومِ شہادت حضرت علی آج ملک بھر میں سخت سیکورٹی کے درمیان مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں مقررہ راستوں پر ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ یوم علی (رض) کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے نکل کر شام کو کھارادر  پہنچے گا۔کراچی ٹریفک پولیس نے یوم علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر ٹریفک کے ڈائیورژن پلان کا اعلان کیا ہے۔ کراچی کے ایم اے جناح روڈ، ایمپریس مارکیٹ، صدر اور پریڈی اسٹریٹ پر روڈ بلاک اور کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی پولیس کامسجد اقصیٰ پردھاوا57 فلسطینی زخمی

کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے شروع ہو کر سر شاہ نواز بھٹو روڈ، ایم اے جناح روڈ، مینسفیلڈ اسٹریٹ، صدر دواخانہ، پریڈی سٹریٹ، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار، کھارادر اور نواب محبت خانجی سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہو گا۔

لاہور میں مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے لیے اضافی سیکورٹی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور 4 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

Related Posts