شہرِ قائد کے رہنے والے ہوشیار ہوجائیں، بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا ہوگا۔ ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والوں کیلئے نو گو ایریا کی نشاندہی کردی۔
کراچی ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ نہ پہن کر آنے والوں کیلئے شارعِ فیصل کا علاقہ نو گو ایریا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہیلمٹ پہنے بغیر کوئی شہری اس طرف آیا تو چالان کریں گے۔
ٹریفک پولیس نے شارعِ فیصل پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو چالان کرکے بھاری جرمانہ عائد کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ پولیس نے بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔
شارعِ فیصل پر ٹریفک پولیس کی نفری میں اضافہ کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چلانے والے شہریوں کو ہیلمٹ ہر صورت استعمال کرنا ہوگا۔ کریک ڈاؤن کا فیصلہ حادثات کے باعث کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں حادثات کے دوران شہریوں کی اموات میں اضافہ نوٹ کیا گیا جس پر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ ٹریفک حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد دہشت گردی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکریک ڈاؤن، ہزاروں گاڑیاں بند