آپ گھر میں موجود کسی بھی فالتو چیز سے ڈیکوریشن کرسکتے ہیں، تانیہ روگٹیا کے ساتھ ایم ایم نیوز کی خصوصی گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آپ گھر میں موجود کسی بھی فالتو چیز سے ڈیکوریشن کرسکتے ہیں، تانیہ روگٹیا کے ساتھ ایم ایم نیوز کی خصوصی گفتگو
آپ گھر میں موجود کسی بھی فالتو چیز سے ڈیکوریشن کرسکتے ہیں، تانیہ روگٹیا کے ساتھ ایم ایم نیوز کی خصوصی گفتگو

پاکستان میں لوگوں کے اندر گھروں کو ڈیکوریٹ کرنے کا شوق بہت زیادہ پیدا ہورہا ہے وہ اپنی چھوٹی سے چھوٹی تقریب کیلئے بھی کسی انٹیریئر ڈیکوریٹر کو ہائر کرتے ہیں۔ ملک میں ایسے بزنسز میں بھی اضافہ ہورہا ہے جو کہ ڈیکوریشن کا کام کرتے ہیں۔

اسی میں سے ایک نام بلومنگ لین کا بھی ہے جو کہ پاکستان میں لوگوں کے گھروں میں انٹریئر ڈیکوریشن کرتا ہے۔

آج ایم ایم نیوز میں ہم نے بلومنگ لین کی سی ای او تانیہ روگٹیا کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا جس کا احوال پیش خدمت ہے۔

ایم ایم نیوز: آپ اپنے بزنس بلومنگ لین کے بارے میں کچھ بتائیں اور یہ بھی بتائیں کہ اس کو کرنے کا شوق کیسے پیدا ہوا؟

تانیہ روگٹیا: یہ دراصل انٹریریئر کا بزنس ہے، اس میں گھروں کی ڈیکوریشن کرتے ہیں اور میرے اندر اس کا شوق والد کو دیکھ کر پیدا ہوا، میرے والد کا بھی انٹیریئر کا ہی بزنس تھا یہی وجہ ہے کہ اُسے دیکھ دیکھ کر میرے اندر بھی دلچسپی پیدا ہوگئی۔

ایم ایم نیوز: تانیہ اس ڈیکوریشن میں کیا کیا آتا ہے؟

تانیہ روگٹیا: اس میں روف ٹاپ اور انڈور پلانٹنگ آتی ہے، اس میں پوری ایک دیوار بھی ڈیکوریٹ ہوتی ہے مختلف چیزوں سے جس کا آج کل بہت زیادہ ٹرینڈ چل گیا ہے۔

ایم ایم نیوز: کیا آپ ہر طرح کی سجاوٹ کرتی ہیں یا مخصوص  قسم کی کرتی ہیں؟

تانیہ روگٹیا: میں ہر قسم کی سجاوٹ کرتی ہوں جس میں سب کچھ آجاتا ہے جیسے گھروں کے انٹیریئر سے لے کر چھوٹی چھوٹی تقریبات۔

ایم ایم نیوز: آپ ڈیکوریشن کے لئے ساری چیزیں پاکستان سے استعمال کرتی ہیں یا باہر سے بھی امپورٹ کرواتی ہیں؟

تانیہ روگٹیا: یہ میرے کلائنٹ پر منحصر ہے اگر اس کا بجٹ زیادہ ہوتا ہے تو میں باہر سے بھی امپورٹ کرواتی ہوں اور اگر اس کا بجٹ کم ہوتا ہے تو پاکستان سے بھی لے لیتے ہیں کیونکہ ہمیں کلائنٹ کے حساب سے فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ کیا کرنا ہے۔

ایم ایم نیوز: آپ کے ساتھ کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہوگا کہ کبھی  کسی کلائنٹ کوآپ کا کام پسند نہیں آتا ہوگا ایسے میں آپ کیسے ڈیل کرتی ہیں؟

تانیہ روگٹیا: ایسا ہوتا ہے مگر میرا ماننا یہ ہے کہ آپ جب تک گرتے نہیں ہیں اُس وقت تک آپ کو اٹھنا نہیں آتا، مگر آج کل لوگوں میں صبر ختم ہوگیا ہے وہ ایک دم سے ہی کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں، میں یہی کہوں گی کہ جب تک کوئی آپ کے کام کو ناپسند نہیں کرے گا اُس وقت تک آپ کے اندر کام کرنے کی لگن نہیں پیدا ہوگی۔

ایم ایم نیوز: اگر کوئی آپ کو فون کرکے یہ کہے کہ اس کا بجٹ بہت کم ہے تو کیا آپ اس کے گھر پر بھی ڈیکوریشن کردیں گی؟

تانیہ روگٹیا: ہاں اور میں ایسا بالکل کرتی ہوں کیونکہ ہمارے پاس ہر قسم کا کلائنٹ آتا ہے کبھی کبھار لوگ کہتے ہیں کہ ہمارا بجٹ صرف دس ہزار کا ہے تو میں اس کو کہتی ہوں کہ آپ آجاؤ میں دیکوریشن کردوں گی، میرا یہ ماننا ہے کہ اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو کلائنٹ کو تھوڑی سی رعایت دینی چاہئے۔

ایم ایم نیوز: آپ کے اس بزنس کے علاوہ اور کیا پلان ہیں؟

تانیہ روگٹیا: میں اس کے علاوہ فلاحی کام کرتی ہوں اور آگے بھی اسی حوالے سے کچھ کرنے کا ارادہ ہے ساتھ ہی میرا یہ بھی ماننا ہے کہ جب آپ ایک ہاتھ سے کسی کی مدد کرو تو دوسرے کو بھی خبر نہیں ہونی چاہئے۔

ایم ایم نیوز: تانیہ ہم نے سنا ہے کہ میمن کنجوس ہوتے ہیں؟

تانیہ روگٹیا: ایسا بالکل بھی نہیں ہے، میں تو خاص طور پر ایسی بالکل نہیں ہوں اور میرے بارے میں تو اکثر لوگ کہتے ہیں کہ یہ بہت کھل کر خرچ کرتی ہے۔

ایم ایم نیوز: آپ کے ساتھ کبھی کوئی ہراسمنٹ ہوئی ہے؟

تانیہ روگٹیا: ایسا ہوتا ہے، مگر میرا خیال ہے کہ یہ ایک عورت پر بھی منحصر ہے کہ وہ کیسے لوگوں کے ساتھ بات کرتی ہے کیونکہ جب آپ کسی کو راغب کرنے کی کوشش کروگے تو آپ کے ساتھ ایسا ہوگا اور آپ کو ایسے لوگوں کو نظرانداز کردینا چاہئے۔

ایم ایم نیوز: آپ کو اپنی ڈیکوریشن میں سب سے زیادہ کیا چیز پسند ہے؟

تانیہ روگٹیا: مجھے گفٹ ریپینگ بہت پسند ہے وہ میری اپنی کریٹیوٹی ہے۔

ایم ایم نیوز: آپ گھر کی عام چیزوں سے بھی ڈیکوریشن کردیتی ہیں؟

تانیہ روگٹیا: بالکل کیونکہ گھر میں کوئی بھی چیز فالتو نہیں ہوتی اگر آپ کے گھر میں ایک گلاس بھی ہے تو اس سے بھی ڈیکوریشن ہوسکتی ہے، میں یہی کہونگی کہ آپ اپنے گھر میں کسی بھی چیز کو فالتو نہیں سمجھیں۔

Related Posts