یمن کے علیحدگی پسندوں کا جنوبی خطے میں خود ساختہ حکومت کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Yemen separatists declare ‘self-governance’ in southern region

عدن : یمن کے علیحدگی پسندوں نے حکومت کے ساتھ امن معاہدے کے خاتمے کے ساتھ ہی اپنے زیر اقتدار علاقوں میں خود نظم و نسق چلانے کا اعلان کردیاہے۔

سدرن عبوری کونسل نے آج ایک بیان میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عدن اور دیگر جنوبی صوبوں کے اہم بندرگاہی شہرمیں حکومت قائم کررہے ہیں۔

کونسل نے یمن کی سعودی عرب کی حمایت یافتہ حکومت پر اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہنے اور قوم کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا ہے۔

کونسل کے بیان میں لکھا گیا ہے کہ عبوری کونسل نے 25 اپریل 2020 کی آدھی رات کو جنوب میں خود انتظام سنبھال لیا ہے۔

اس سلسلے میں یمن کے وزیر خارجہ کاکہنا ہے کہ جنوبی خطے میں خود ساختہ حکومت کے قیام کومسترد کرتے ہیں، نام نہاد عبوری کونسل اس طرح کے اعلان کے تباہ کن نتائج کیلئے تیار رہے۔

علیحدگی پسندوں نے گذشتہ سال اگست میں عدن کے عبوری دارالحکومت پر قبضہ کیا تھا۔

نومبر 2019 میں ایک معاہدے کے بعد متحارب گروپوں کے مابین جنگ بند ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں کرفیو میں نرمی، مکہ مکرمہ میں پابندی برقرار

یمن میں برسوں سے جاری تنازعے سے ایک لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں  اور عرب دنیا کے غریب ترین ملک کو قحط کی صورتحال کا سامنا ہے۔

Related Posts