غیر جمہوری پی ایم ڈی سی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں۔ینگ ڈاکٹرز سندھ کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غیر جمہوری پی ایم ڈی سی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں۔ینگ ڈاکٹرز سندھ کا اعلان
غیر جمہوری پی ایم ڈی سی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں۔ینگ ڈاکٹرز سندھ کا اعلان

کراچی: ینگ ڈاکٹرز سندھ نے اعلان کیا ہے کہ ہم غیر جمہوری پی ایم ڈی سی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ اس سے طلباء کا استحصال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سلطان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ینگ ڈاکٹرز کے دیگر چیپٹرز کی طرح پی ایم ڈی ی قانون کو مسترد کرتے ہیں کیوکنہ یہ آرڈیننس صرف پرائیویٹ مافیا کو غریب میڈیکل طلباء سے لوٹ مار کیلئے بنایاگیا ہے۔

وائی ڈی اے (ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن) سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سلطان نے کہا کہ اِس پالیسی کےسنگین نتائج برآمد ہوں گے کیونکہ ایک طرف تو غریب طلباء کا معاشی قتل کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب پیسے کمانے کی ہوس میں این ایل ای جیسے ٹیسٹ ہوں گے۔

چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ این ایل ای ٹیسٹ میڈیکل اور ڈینٹل طلباء پر نفسیاتی جبر کا سبب بنیں گے۔ میڈیکل کے طلباء، یونیورسٹی کے اساتذہ اور ترقی پسند شخصیات سے اپیل کرتے ہیں کہ اس جدوجہد میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا سندھ بھر میں یوم سیاہ اور احتجاج 

Related Posts