ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج، سندھ بھر میں او پی ڈی کے بائیکاٹ کی دھمکی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عباسی اسپتال میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، انتظامیہ سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام
عباسی اسپتال میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، انتظامیہ سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام

سکھر: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سکھر نے کراچی کے عباسی شہید ہسپتال میں معاوضہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج نوجوان ڈاکٹرز سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سندھ بھر میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سکھر نے پریس ریلیز جاری کردی۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہم عباسی شہید ہسپتال میں سراپا احتجاج ڈاکٹرز سے اظہارِ یکجہتی اور اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 کورونا کے 605نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نوجوان ڈاکٹرز کے حقوق کی جدوجہد میں برابر کی شریک ہے۔ گزشتہ 5 ماہ سے عباسی شہید ہسپتال کراچی کے ڈاکٹرز ہاؤس جاب کر رہے تھے لیکن انہیں تاحال ان کے کام کی اجرت نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ پریس ریلیز صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد فہیم اللہ کمبوہ کی جانب سے جاری کی گئی ہے جن کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5ماہ سے ہاؤس جاب کرنے والے ڈاکٹرز کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔ اگر معاوضہ نہ دیا گیا تو ہم او پی ڈیز کا بائیکاٹ کریں گے۔ 

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ معاوضہ نہ دینا جونیئر ڈاکٹرز کے ساتھ بڑا ظلم ہے جو معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹرز کا معاوضہ فوری طور پر دیا جائے، بصورتِ دیگر ہم ان کے حق کیلئے سندھ بھر میں احتجاج کریں گے۔ 

Related Posts